قومی

معاون خصوصی ملک عمر فاروق کاتاندلیانوالہ کا دورہ اور کھلی کچہری کا انعقاد

فیصل آباد(94 نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تاندلیانوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پی آفس کے دفاتر کے دورے کئے گئے اور وہاں موجود سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے تحصیل ہسپتال  تاندلیانوالہ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے صحت کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد ازاں ملک عمر فاروق نے تاندلیانوالہ میں عمائدین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ملک عمر فاروق نے تاندلیانوالہ میں کھلی کچہری بھی لگائی اور سائلین کے مسائل سن کر ان کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی خاطر انتظامیہ کو پوری طرح متحرک کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی افسران بالا تک رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی یا رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پی تاندلیانوالہ کی فرض شناسی اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ملک عمر فاروق نے کہا کہ افسران کے مثبت رویے سے محکمے کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button