National

Muhammad Rizwan Bhatti became Inspector

Faisalabad (94 News Mian Nadeem) پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس فیصل آباد کے پی ایچ ڈی افسر محمد رضوان بھٹی کو انکی اعلٰی کارکردگی اور خدمات کی بنیاد پرانسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی۔

محمد رضوان بھٹی پیٹرولنگ پولیس میں نہ صرف ایجوکیشن یونٹ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھےبلکہ پنجاب ہائی وے پولیس کی ترجمانی بھی بہتر انداز سے کررہےہیں۔

سماجی، کاروباری، سیاسی حلقوں کی ساتھ ٹرانسپوٹرز نے بھی انکی ترقی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رضوان بھٹی ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 اور دیگر میڈیاز کے مختلف پروگراموں میں بطور مہمان اسپیکر شرکت کرچکے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بھی انکے ٹریفک بارے آگاہی لیکچرز کو طلباء و طالبات اور اساتذہ گہری دلچسپی کیساتھ سنتے بلکہ انکی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close