کھیل

’ محمد حفیظ کا کرکٹ کو خیر باد کرنے کا ارادہ

لاہور(تعلیم ٹی وی آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیاہے جس میں محمد حفیظ کی تنزلی ہو گئی ہے اور وہ بی کیٹیگری میں آ گئے ہیں جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں اور وہ کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری ملنے پر دل شکستہ ہیں اور وہ اس پر دستخط نہ کر نے پر غور کر رہے ہیں جبکہ وہ اس چیز پر اپنے قریبی لوگوں سے مشاور ت کر رہے ہیں کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے ساتھ یہ رویہ جاری رکھا تووہ کرکٹ سے ہی کنارہ کشی اختیار کر لیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی فیس میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اے اور بی کیٹیگری میں 6، 6 کھلاڑی شامل ہیں جب کہ سی کیٹیگری میں 9، ڈی میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button