قومی

محسن نقوی چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے

لاہور (94 نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچے اور افسوسناک واقعہ پر معذرت کا اظہار کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچےاور پولیس چھاپے کے دوران زخمی ہونے والے سالک حسین کی خیریت دریافت کی۔ جبکہ اس موقع پر چیف سیکریٹری ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے ، نگران وزیراعلیٰ نے چوہدری سالک حسین سے واقعہ کی تفصیلات بھی حاصل کیں ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسنا ک واقعہ پر معذرت خواہ ہوں ،عمرہ ادائیگی کیلئے گیا تھا، اطلاع ملتے ہی انکوائری کا حکم دیاہے ،ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ، قانون سب کیلئے برابر ہے ،پرویز الٰہی کے کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراﺅ کیا ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ۔ چوہدری شجاعت نے رہائشگاہ آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button