قومی

پنجاب اسمبلی کے 19 نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) پنجاب اسمبلی کے 19 نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ حلقہ پی پی 7 راولپنڈی کا کیس الیکشن کمیشن میں ہونے کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن  نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کے 19 نومنتخب ارکان کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ پی پی 7 راولپنڈی  کے نتائج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے ، درخواست پر کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس کے باعث حلقہ پی پی 7  کے فاتح امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوا تھا ، پاکستان تحریک انصاف نے 15 سیٹیں جیتیں ، ایک سیٹ آزاد امیدوار نے جیتی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 4 سیٹوں پر کامیابی ملی مگر پی ٹی آئی نے حلقہ پی پی 7 کی نشست کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی جو زیر سماعت  ہے لہذا اب  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 3  نو منتخب ارکان کا  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button