قومی

محبت پاکستان کے جذبے کو فروغ دیکر ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، پروفیسر ریاض مجید

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) محبت پاکستان کے جذبے کو فروغ دیکر ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ملکی ترقی و سلامتی کے لیے جدوجہد کرنا ہر شہری کی اہم ذمہ داری ہے دوسروں کے بارے میں مثبت رہیں اور مثبت سوچیں۔ انجمن اسلامیہ کے زیراہتمام تقریب میں ان خیالات کا اظہار انجمن اسلامیہ رجسٹرڈ کے صدر پرویز خالد شیخ نے کیا جس میں جی سی یونیورسٹی کے سابق پرنسپل ڈاکٹر ریاض مجید کی جانب سے ادارے کو ایک لاکھ روپے کا عطیہ دے کر یتیم بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ انجمن اسلامیہ (مسلم یتیم خانہ) کے تمام اراکین اور طلبا دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر ریاض مجید کے شکر گزار ہیں یہ عطیہ نہ صرف مالی تعاون ہے بلکہ ایک عظیم جذبہ انسانیت اور محبت کی علامت ہے۔ ڈاکٹر ریاض مجید کی یہ خدمت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اصل ایمان یتیموں اور غریبوں کی کفالت میں ہے انھوں نے مزیدکہا کہ انجمن اسلامیہ کے زیراہتمام فاطمہ جناح کالج طارق آباد (اپنا گھر، (یتیم خانہ )کنڈر گارڈن گرلز ہائی سکو ل ، کنڈ ر گارڈن بوائز ہائی سکو ل ،فری ڈسپنسری ،نسیم غفور فری دستکاری سکول شامل ہیں انجمن اسلامیہ د نیاوی لالچ سے ہٹ کر فلاح عامہ کا کام کر تی ہے انسانیت کی معراج اسی میں ہے کہ وہ اپنی ذات سے ددسروں کے دکھ درد میں شریک ہو آپ کی رہنمائی میں ادارہ اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار اداکررہا ہے آپ ہمارے لئے ہمیشہ ایک قوت، فخر اور مثال رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button