قومی
مجھے پیغام ملا ہے کہ مجھے کسی ایکسیڈنٹ کے ذریعے قتل کر دیا جائے گا اور میری بیٹیوں کو ذلیل و رسوا کیا جائے گا،جاوید ہاشمی


لاہور (94 نیوز) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے مجھے پیغام ملا ہے کہ مجھے کسی ایکسیڈنٹ کے ذریعے قتل کر دیا جائے گا اور میری بیٹیوں کو ذلیل و رسوا کیا جائے گا۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا جتنا کر سکتے ہیں کیا جائے گا۔ میں نے اس پر سوچا، کیا جاوید ہاشمی کا خاندان اہلِ بیتؑ سے زیادہ مقدس ہے؟ جاوید ہاشمی اپنا سر سنتِ حسینؑ پر چلتے ہوئے پیش کرے گا۔ بی بی زینبؑ کو ننگے سر دربارِ یزید میں پیش کیا گیا، جاوید ہاشمی کی بیٹیاں بھی بی بی زینبؑ کے نقشِ قدم پر چلیں گی۔ جب تک یزید کے پیروکار زندہ ہیں، تب تک حسین ابنِ علیؑ کے پیروکار ان کا مقابلہ کریں گے۔



