قومی

انسانیت کی خدمت اور معاشی بھلائی کے لئے اخوت بڑاادارہ ہے، ڈویژنل کمشنر

اخوت کے ای کریڈٹ سکیم کے تحت کمشنر کمپلیکس میں کاشتکاروں میں بلاسود قرضہ جات کے چیکس کی تقسیم

فیصل آباد (94 نیوز) اخوت کے ای کریڈٹ سکیم کے تحت 500کاشتکاروں میں 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضہ جات کے چیکس تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں ایک تقریب کمشنر کمپلیکس کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید،ریجنل مینجر اخوت خالد محمود،اسلم جاوید،ویلفیئر آفیسر تعلیمی بورڈ سردار بابر ڈوگر،چوہدری نذیر،چوہدری تنویر،خالد محمود شوق،احسان الہی،ڈاکٹر یاسین رندھاوا اور دیگر عہدیداران وکاشتکار بھی موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور معاشی بھلائی کے لئے اخوت بڑاادارہ ہے جسے اپنے فلاحی منصوبوں کے باعث دنیا بھر میں خصوصی مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ تجربہ اور زمین کے حامل کاشتکاروں کو معاشی مسائل کا سامنا ہے جن کی فراہمی کے لئے اخوت نے قابل قدر بیڑا اٹھایا ہے جس کی بدولت کسان اپنی فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے قابل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وسائل سے محروم خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے چھوٹی سطح پربلاسود قرضوں کی فراہمی کا بڑا پروگرام شفافیت اور نیکی کے جذبے کے باعث کامیاب اور چراغ سے چراغ جلنے کا یہ سلسلہ جاری اورہمیشہ روشن رہنا چاہیے۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فلاحی اورمہذب معاشرے کا تقاضا ہے کہ معاشی  طور پر کمزور اور مستحق افراد کا ہاتھ تھاما جائے جس کے لئے سماجی تنظیم اخوت نے اپنے فلاحی منصوبوں سے معاشرے میں عظیم انقلاب برپا کیا ہے۔انہوں نے قرضہ حاصل کرنے والے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ انتہائی نیک نیتی اور دیانتداری سے محنت کرکے اپنے روزگار میں اضافہ کریں اورایمانداری سے قرض واپس کریں تاکہ دیگر بھی اس مائیکرو فنانس سکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔انہوں نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر خدمات انجام دینے والی اخوت کی پوری ٹیم کو مبارکباددی اور کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ اس کارخیر میں ان کے شانہ بشانہ شریک رہے گی۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق قرضہ جات کی فراہمی سے کاشتکاروں کو معاشی ریلیف ملے گا۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ اخوت کی طرف سے قرضہ کی فراہمی کو احسن انداز میں بروئے کار لائیں۔ریجنل مینجر خالد محمود نے بتایا کہ 10ہزارروپے کے قرض حسنہ کی ادائیگی سے شروع ہونے والا سلسلہ اب 96ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس سے ملک بھر کے 37لاکھ خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 350شہروں میں اخوت کی 817برانچز کام کررہی ہیں اور ریکوری سو فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 3لاکھ 4ہزارخاندانوں سے مواخات کا رشتہ قائم ہے جن میں 8،ارب روپے بلا سود تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button