قومی

ماں بھی ظالم بن گئی؟ دو بچیوں کو آشنا کی خاطرنہر میں پھینک دیا،

میاں چنوں (94نیوز) میاں چنوں کے گاؤںL -15-84  کے قریب ماں نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکے آشنا کو گرفتار کر لیا۔ ریسکیو ٹیمیں بچیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

میاں چنوں کے نواحی گاؤں  کے قریب مبینہ طور پر ماں نے اپنی دو بچیوں کو نہر میلسی لنک میں پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے خاوند شبیر نے بیان دیا ہے کہ رخسانہ بی بی اپنے آشنا قمر کے ساتھ فرار ہو رہی تھی کہ لوگوں نے پیچھا کیا اسی دوران رخسانہ نے اپنی دونوں بچیوں 7 سالہ عائشہ اور 3 سالہ کائنات کو نہر میں پھینک دیا جبکہ لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔

 پولیس تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نہر میں پھینکنے والی بچیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button