قومی
مارکیٹیں،بازار اور شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کا حکم


لاہور(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور نے بازار اور شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کی بچت پالیسی پر 28 مارچ سے دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع ہورہا ہے، جس کے تحت شہر بھر کی مارکیٹیں اور شادی ہال رات دس بجے بند ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری کی ساڑھے بارہ بجے تک اجازت ہوگی۔ اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا اور یومیہ بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں مقررہ اوقات کار پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔