قومی

لیگی کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر ہوتے ہی کریک ڈاؤن ہوگا.راجہ بشارت

لاہور(94 نیوز) صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نےکہاہےکہ قانون ضمانت پررہاشخص کواداروں پرچڑھائی کی اجازت نہیں دیتا، احتساب پرواویلامچانامسلم لیگ(ن)کاوطیرہ ہے،ن لیگ اداروں کیخلاف زہراگلنےکی حد پہلےہی پارکرچکی تھی،ن لیگ کے کارکنوں نے نیب کو دباؤ میں لانے کیلئے پتھراؤ کیا جبکہ یہ لوگ پتھراپنےگھروں سےلےکرآئےتھے،نیب کی طرف سےاستغاثہ موصول ہوا ہے،اس میں نامزد معلوم اور نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کیاجارہاہے،کئی ملزمان گرفتارہوچکےہیں،اس کےعلاوہ پولیس والوں کو زخمی کرنے،بلوے اورکارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے،ایف آئی آر ہوتے ہی آج  کریک ڈاؤن ہوگا.

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے سارے کھیل کا "”ماسٹر مائنڈ””مریم نواز شریف کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کسی کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی اٹھے اور یہاں دہشت پھیلانا شروع کر دے،عدالتوں میں قافلوں کی صورت میں آنا اور اپنے جرائم پر غرور کرنا ن لیگ کی سیاست کا حصہ ہے، پنجاب حکومت کسی صورت یہ برداشت نہیں کرے گی کہ شہر میں سرکاری یا نجی املاک کو مجرموں کی وجہ سے نقصان پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے، یہ سب سوچے سمجھے منصوبے تک کیا گیا ہے،مریم نواز نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا، وہ اگر چند کارکنوں کو ساتھ لے جاتیں تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، مریم کی سیکیورٹی پر مامور گاڑیوں میں پتھروں کے تھیلے بھر کر رکھے گئے اور کارکنوں میں تقسیم کیے گئے، مریم نواز کے قافلے میں موجود کچھ گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹس والی تھیں۔راجہ بشارت کاکہناتھاکہ مریم صفدر کا مؤقف ہے کہ پتھر پولیس کی طرف سے مارے گئےحالانکہ یہ وہ پتھر تھے جو آپ اپنی گاڑی میں بھر کے لے کے گئیں تھیں، نیب اور پولیس کا سر پھوڑنے کے لئے،قانون ضمانت پررہاشخص کواداروں پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیتا،پولیس کو واضح ہدایت ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے، ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button