قومی

لیگی ارکان کے استعفوں کا معاملہ، پرویز الہٰی میدان میں آگئے

لاہور(94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی کی جانب  سے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے  کے  معاملہ پرسپیکر چودھری پرویز الہی استعفوں کی واپسی کے لئے میدان میں آگئے اور اپنی سربراہی میں 7 رکنی خصوصی کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الہی کی سربراہی میں قائم 7رکنی پارلیمانی کمیٹی اپوزیشن ارکان کے مستعفی ہونے اور حمزہ شہباز شریف کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ دینے کے مطالبے کا جائزہ لے گی۔ وزیر قانون بشارت راجہ، وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی حکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے چودھری اقبال، سمیع اللہ خان اور ملک ندیم کامران کمیٹی میں شامل ہیں ۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close