قومی

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے وفدکی تعلیمی بورڈ کی چئرپرسن سے ملاقات

فیصل آباد (94 نیوز) چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین صاحبہ سے لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کی قیادت میں ملاقات ۔
لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز ،چیئرمین رانا محمد منیر ،ڈپٹی رابطہ سیکرٹری ملک اویس الہدیٰ،فنانس سیکرٹری راشد حسین،جوائنٹ سیکرٹری سید احمد نقوی نے چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین صاحبہ کا امتحانات میں نگران ڈیوٹی لگانے پرشکریہ ادا کیا۔چیئرپرسن صاحبہ نے کہا کہ یہ آپ کا حق تھا اور آپ کو مل گیا ۔ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے چیئرپرسن صاحبہ سے ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے تمام لیب اٹینڈنٹ کی نگران ڈیوٹیاں آن لائن کرنے کا مطالبہ کیا ۔جس پر چیئرپرسن صاحبہ نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔جس پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close