تقریبات/سیمینارز

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا

فیصل آباد (94 نیوز) لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کی تقریب حلف برداری گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جناح کالونی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی حافظ غلام محی الدین اعوان مرکزیہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب تھے۔

ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے غلام محی الدین اعوان کا لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کا ٹیچرز یونین کے ساتھ الحاق کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

حافظ غلام محی الدین اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز اور اس کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے حلف لینے والے چیئرمین رانا محمد منیر، صدر نجف نواز، جنرل سیکرٹری شاہد شوکت کھارا، سینئر نائب صدر ملک محمد اختر ،نائب صدر ملک اویس الہدی ،نائب صدر لیاقت علی گل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدابوبکر باجوہ ،فنانس سیکرٹری راشد حسین ،ڈپٹی فنانس سیکرٹری غلام محی الدین ،انفارمیشن سیکرٹری محمد عماد عمر ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عمیر غوری ،رابطہ سیکرٹری حافظ کاشف حمید ،ڈپٹی رابطہ سیکرٹری عظیم احمد خاں، آفس سیکرٹری محمد طیب صدیقی ، جوائنٹ سیکرٹری گلناز کوثر ،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری عابدہ شوکت تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button