بین الاقوامی

ملیحہ لودھی تنقید کی زد میں, تم چور ہو، پاکستان کی نمائندگی کے قابل بھی نہیں ہو

امریکہ (94 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو اُس وقت تقریب چھوڑ کر جانا پڑ گیا جب ان پر ایک پاکستانی نے سوال کیا اور ان پر کرپشن کے الزامات لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی تقریب میں تھیں تو وہاں ایک پاکستانی نژاد شخص نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم چور ہو اور تم پاکستان کی نمائندگی کرنے کے قابل بھی نہیں ہو۔

تقریب میں سوال جواب کے دوران پاکستانی نژاد شہری نے ملیحہ لودھی پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ آپ جیسے لوگ اسی طرح امیر بنتے ہیں۔ آپ نے پچھلے کئی سالوں میں پاکستان کے لیے کیا ہی کیا ہے ؟ آپ کر کیا رہی ہیں؟ آپ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں؟ آپ کو میرے سوال کا جواب دینا ہو گا کیونکہ آپ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور میں پاکستان سے ہوں۔

ملیحہ لودھی نے پاکستانی شہری کو خاموش ہونے کا کہا جس پر اُس نے کہا کہ میں کیوں خاموش رہوں؟ آپ کو جواب دینا ہو گا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاکستانی شہری کے سوال کرنے پر ملیحہ لودھی تقریب سے جواب دئے بغیر ہی چلی گئیں جس پر پاکستانی شہری نے قدرے بلند آواز میں کہا کہ آپ جیسے لوگ ہی پاکستان کا پیسہ چوری کر رہے ہیں۔ بیس سالوں میں ابھی تک آپ سے کچھ نہیں ہو سکا۔آپ اس قابل ہی نہیں ہیں کہ پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی وجہ سے ملیحہ لودھی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی پاکستانی صارفین نے ملیحہ لودھی سے پاکستانی کی نمائندگی واپس لینے اور انہیںاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے لوگوں پر پاکستان کا پیسہ خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جو وقت آنے پر پاکستان کی مدد نہیں کر سکتے، ایسے اعلیٰ عہدے کا کیا فائدہ جب پاکستان اپنا مؤقف ہی درست طریقے سے پیش نہیں کر پا رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button