قومیکامرس

سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانے والی حکومت نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کی کتنی تنخواہ اور مراعات دیں؟ سب حیران رہ گئے

اسلام آباد(94 نیوز) حکومت نے سیما کامل کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ڈپٹی گورنر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوتعینات ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارروپے مقررکی ہے اور انہیں گھر کے کرائے کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ انکی تنخواہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ وہ 13 لاکھ روپے کی کلب ممبرشپ کے لیے بھی اہل ہوں گی۔ انکے اہلخانہ اور بچوں کو مفت میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

میانہ روی اور سرکاری خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے ڈپٹی گورنر کو مزید دی جانے والی مراعات میں 1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول بھی شامل کیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی گورنر کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خریدا جائے گا۔

ڈپٹی اسٹیٹ بینک کو بین الاقوامی سفر کے لیے بزنس کلاس کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 36 ہزار روپے تنخواہ پر دو ملازمین بھی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ان کی رہائش گاہ پر بینک کی طرف سے سیکیورٹی الارم سسٹم اور گارڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنرکی تعداد تین ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سیما کامل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button