National

The young man who threatened to kill the girl did not stop even after being handcuffed

Lahore(94 news) لاہور میں ایک اوباش نوجوان طالبہ کو ڈرا دھمکا کر اسے جان سے مار دینے اور عزت کو تار تار کرنے کی دھمکیاں دینے کی ویڈیو سامنے آنے پر والد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اوباش نوجوان طالبہ کوویڈیو کے ذریعے جان سے مارنے اور عزت کو تار تار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ دھمکی آمیز ویڈیو پلے کی جس میں لڑکے کو صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ وہ کس قدر ڈھٹائی کے ساتھ دھمکی آمیز ویڈیو پیغام ریکارڈ کر رہا ہے۔
لڑکے نے ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ ہم دل نہیں توڑتے، ہڈیاں توڑتے ہیں۔ ویڈیو کا جو حصہ دکھایا گیا ہے اس میں بظاہر لگ رہا ہے کہ سفاک نوجوان لڑکی سے کوئی چیز منگوانے کی بات کر رہا ہے، اور انکار کی صورت میں ساتھ رکھے اسلحے کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے۔ جوان نے لڑکی کو ایک مرتبہ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس کے بعد لڑکی کی جانب سے ایف آئی آر بھی کٹوانی کی کوشش کی گئی لیکن بالآخر جب اس سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو متاثرہ لڑکی نے چار و ناچار وہ دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔
سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کے بعد نوجوان کو باپ سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن نوجوان ہتھ کڑیاں لگنے کے بعد بھی باز نہ آیا۔جب ایک نجی ٹی وی چینل واقعے کی تفصیلات لینے سے تھانے پہنچا تو اینکر کے سوال کرنے پر نوجوان غصے میں آ گیا۔اور کہا کہ تمہیں تو باہر جا کر دیکھوں گا، تیری اوقات کیا ہے۔نوجوان دھمکی آمیز لہجے میں اینکر کی جانب بھی بڑھا۔نوجوان کے والد بیٹے کی بدتمیزی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتارہا۔لیکن ایک بات تو واضح ہے کہ جب یہ نوجوان کیمرے کے سامنے ایک اینکر کو دھمکانے سے باز نہیں آ رہا تو پھر اس نے متاثرہ لڑلی کو کس قدر دھمکایا ہو گا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے

More

Related news

Leave a Reply

Close