قومی

لڑکی بن کر فیصل آبادیوں کو لوٹنے والا غیر ملکی گرفتار

فیصل آباد (94 نیوز) لڑکی بن کر فیصل آبادیوں کو لوٹنے والا غیر ملکی قابو میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے روپ میں شہریوں سے رقم لوٹنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا نائیجیرین باشندہ لوگوں کے اکاؤنٹ میں بیرونِ ملک سے رقم بھیجنے کا جھانسہ دیتا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم جھانسہ دے کر لوگوں سے اکاؤنٹ نمبر لے لیتا تھا اور ان سے فراڈ کرتا تھا۔حکام ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم نائیجیرین باشندہ شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے، جسے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close