قومی

لوکل گورنمنٹ قیام کا مقصد بلدیاتی نظام کومضبوط بنانا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (94 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے قیام کا مقصد بلدیاتی نظام کومضبوط بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اس دوران عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے قیام کا مقصد بلدیاتی نظام کومضبوط بنانا ہےجبکہ اس سلسلے میں عوامی نمائندگان اور بلدیات حکام کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی پر ایک ارب 86 کروڑ 38 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کی تعمیر 18 ماہ میں مکمل ہوگی جبکہ اکیڈمی انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close