قومی

چھاپے شروع، پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، قیادت روپوش ہو گئی

قصور (94 نیوز) قصور میں پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے  کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے، 2 درجن سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا تاہم مقامی قیادت روپوش ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کو جیل منتقل کر دیا گیا، مزید کی گرفتاریوں کے لئے پولیس متحرک ہو گئی،

اسلام آباد میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 80 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان پر فائرنگ، ریلوے سٹیشن جلانے اور پٹڑیاں اکھاڑنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 2 روز کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 200 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں دفاتر میں حاضری معمول کے مقابلے کم ہے، تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے تاہم چند کھلے ہیں جہاں طلبا کی تعداد انتہائی کم ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں معمولات زندگی بحال ہیں اور شہریوں کی آمدورفت جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button