قومی

لاہور ہائیکورٹ،وفاق وپنجاب حکومت کومزیدگاڑیاں خریدنے سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

لاہور(94 نیوز)وفاق وپنجاب حکومت کومزیدگاڑیاں خریدنے سے روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے وفاق اورپنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق وپنجاب حکومت کومزیدگاڑیاں خریدنے سے روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ دیگرممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصورنہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ وفاق اورپنجاب کوقومی خزانے سے گاڑیاں خریدنے سے روکاجائے،عدالت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اورسماعت مزیدکارروائی 23جنوری تک ملتوی کردی۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close