قومی

جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،اب کھل کر لڑوں گا’رانا مشہود

لاہور (94 نیوز) سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے سیاستدانوں کی طرح جرنیلوں کے بھی احتساب کا مطالبہ کردیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وہ کھل کر لڑیں گے اور نیب کو بے نقاب کریں گے۔بیرون ملک جانے سے روکنے اور نیب کی جانب سے 8 جولائی کا بلاوا بھیجے جانے پر رانا مشہود کھل کر میدان میں آگئے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بہت تماشہ ہوگیا، میری فیملی بہت پریشان ہوتی ہے، اب میں فیملی کی وجہ سے لڑوں گا، ہوسکتا ہے کہ میرے انٹرویو کی وجہ سے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ فوج کو لائیں گے تو عوام حکومت کے ساتھ اداروں کو بھی دیکھیں گے ہر معاملے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو آگے کردیا جاتا ہے، سیاستدانوں کی طرح جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ انہیں دھمکیاں ملتی رہی ہیں ، انہیں میسجز کیے جاتے رہے کہ آگے جا کر نہ بولو، حکومت کے خلاف نہ بولو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرائیں گے ، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں لیکن نیب کو بے نقاب کروں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button