قومی

لاہور نے اپوزیشن کی سیاست پر مہر لگا دی،فرخ حبیب

فیصل آباد (94 نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے رہنماء جس خوش فہمی میں مبتلا تھے لاہوریوں نے جلسہ میں شرکت نہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی چور ڈاکو کا ساتھ نہیں دیں گے۔

میاں فرخ حبیب نے کہا کہ لاہوریوں نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست مسترد کرکے ثابت کیاہے کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہوریوں نے پی ڈی ایم ایجنڈے سے الگ رہ کر فیصلہ سنا دیا۔ ناکام جلسوں کے بعد زندہ دلان لاہور نے اپوزیشن کی سیاست پر مہر لگا دی۔ پی ڈی ایم کو اب منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔ ایک کھلاڑی نے گیارہ کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ مینار پاکستان کو بھرنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں تھی۔گیارہ جماعتیں منتیں ترلے کرتی رہیں، لاہوریوں نے لفٹ نہیں کرائی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی مینار پاکستان پارک بھرنے کی خواہش حسرت میں بدل گئی ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close