قومی

زلفی بخاری سے تلخ کلامی پر سپیشل پراسیکیوٹر نیب کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑگیا،

اسلام آباد (94 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری سے احاطہ عدالت میں تلخ کلامی پرسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا گیا ، عمران شفیق پانامہ کیس میں نوازشریف کیخلاف نیب کی نمائندگی کرنیوالی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق پانامہ کیس میں نواز شریف کیخلاف نیب کی نمائندگی کرنیوالی ٹیم کے رکن سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے زلفی بخاری سے تلخ کلامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ، عمران شفیق نے ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کے خلاف سخت موقف اپنایاتھا جس کے بعد احاطہ عدالت میں زلفی بخاری اور عمران شفیق کے درمیاں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔ عمران شفیق کو نیب ہیڈ کوارٹر بلا کر مستعفی ہونے کیلئے کہا گیا ۔ اس موقع پر عمران شفیق سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ مستعفی نہیں ہونگے تو آپ کوہٹا دیا جائے گا ۔

سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیاہے کہ میں نے بطور پراسیکیوٹر 88فیصد مقدمات میں کامیابی حاصل کی اور اب ذاتی وجوہات کی بناءپر مستعفی ہورہاہوں۔

 

واضح رہے کہ سوموار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا تھا کہ زلفی بخاری تو دووہر شہریت کے حامل ہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ زلفی بخاری نے اپنی پٹیشن میں لکھا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں اور درخواست میں یہ بھی لکھاہے کہ میں پاکستان کی شہریت رکھتاہوں۔اس موقع پر سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ زلفی بخاری برٹش ورجن آئی لینڈ میں اپنی چھ کمپنیوں کا جواب کیوں نہیں دے رہے ؟

یاد رہے کہ عمران شفیق اسحاق ڈار کیس میں بھی نیب کے پراسیکیوٹر رہے ہیں اور پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف نیب کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔عمران شفیق نے العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نیب کی جانب سے حتمی بحث کی تھی اورہائیکور ٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی اپیلوں کی پیروی بھی کررہے تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button