National

لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت چیلنج

Lahore (94 news) پنجاب حکومت نے لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت چیلنج کردی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گو اہوں کے بیان تبدیل کرنے اورناقص تفتیش پرذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہورہائیکورٹ میں مشہور سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کو چیلنج کردیا ہے، حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر عبدالصمد خان نے اپیل دائر کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ساہیوال کی ناقص تفتیش کے باعث ملزمان بری ہوئے اور گواہوں نے اپنے بیان تبدیل کیے،گواہوں کے بیان تبدیل کرنے اورناقص تفتیش پرذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے اورسانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کو کالعدم قراردیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button