قومی

علامہ ناصر مدنی پر حملہ کرنے والے پیر حق خطیب سرکار کے مرید نکلے

لاہور(94 نیوز) علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد پیر حق خطیب حسین سرکار کے مریدین نکلے۔گزشتہ روز میڈ یا سے گفتگو میں علامہ ناصر مدنی نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کرونا وائرس کے پھونکوں سے علاج سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر شیئر کی تھی ،ممکنہ طور پر اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے غلام ربانی، علی عباس اور محمد الیاس ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا اور ملزمان سے دو عدد بندوق اور ایک پستول برآمد کیا۔ علامہ ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ان میں سے ایک ملزم غلام ربانی کو معروف پیر حق خطیب حسین سرکارکے مرید نکلے جو ان کے ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں ۔گرفتار ہونے والے غلام ربانی کو تصویر میں بھی پیر حق خطیب کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد پیرصاحب کے ایماپر کیا گیا ہے یا ان کے مریدوں نے جذبات میں آکر یہ قدم اٹھایا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close