قومی

لال حویلی کے قریب 100 سالہ قدیم مندرکا قبضہ چھڑا لیا گیا

راولپنڈی (94 نیوز) ضلعی انتظامیہ نے لال حویلی کے قریب 100 سالہ قدیم مندرکا قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا، مندر کا قبضہ محکمہ اوقاف کے سپرد کرکے مرمت کے بعد ہندو برادری کے لیے بحال کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص سکندری، محکمہ مال اور پولیس نفری کے ساتھ آپریشن کیا، قدیم مندر پر کئی سالوں سے بہت سے لوگ ناجائز قابض تھے، جنہوں نے مندر کے چاروں اطراف دکانیں تیار کررکھی تھی جہاں کپڑے کا کاروبار کیا جارہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص سکندری کا کہنا تھاکہ قدیم مندر سرکاری ریکارڈ میں بھی موجود ہے، 1960 میں یہ مندر متاثر ہوا تھا جس سے اس کی مرکزی عمار ت کو نقصان پہنچا تھا، اس مندر کی دیواروں اور داخلی راستوں پر قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کی گئی تھی۔ ان کاکہنا تھاکہ سرکاری زمینوں سے قبضہ خالی کرانے کے لیے مقامی افراد نے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جس سے مندر کے تمام حصوں سے قبضہ چھڑالیا گیا ہے، اس مند ر کو محکمہ اوقاف کے سپرد کیا جارہا ہے جس کا مقصد اس مندر کی مرمت کرنا ہے تاکہ اس کو ہندو برادری کے حوالے کردیا جائے اور وہ یہاں آکر عبادت کرسکیں۔

اے سی سٹی کا مزید کہنا تھاکہ مندر کی بحالی سے بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، مندر راولپنڈی کا تاریخی ورثہ ہے  اور  بحالی سے ٹورسٹ بھی اس بازار کا دورہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button