بین الاقوامی

لائیو کوریج کے دوران رپورٹراور کیمرہ مین کو لوٹ لیا گیا

کویٹو(94 نیوز)افریقی ملک ایکواڈور میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر  اور کیمرہ مین کو سپورٹس ایونٹ کی کوریج  کی دوران لوٹ لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے رپورٹر ڈیاگو نے واردات کی فوٹیج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی ہے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپورٹر ایونٹ کی کوریج کے حوالے سے ’ بپر‘ ریکارڈ کروارہا ہے کہ اس دوران ایک شخص ریوالور لئے نمودار ہوا جس نے سر پر کیپ اور منہ پر ماسک ہے۔ اس نے اسلحہ کے زور پر کیمرہ مین سے موبائل اور دیگر اشیا کا مطالبہ کیا، ملزم اس دوران  رپورٹر کی طرف بڑھا، اس کے مائیک پر زور سے ہاتھ مارا، جس کے بعد وہ کیمرہ مین کی قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close