قومی

لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے فیڈ مینوفیکچرنگ یونٹس کے معائنہ و تجدید کا عمل جاری

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے پنجاب اینیملز فیڈ سٹف اینڈ کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ2016ء کے مؤثر اور حقیقی نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ضلع فیصل آباد میں مختلف فیڈ مینوفیکچرنگ یونٹس کے معائنہ و تجدید کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیوسٹاک کے ہمراہ تحصیل چک جھمرہ اور فیصل آباد میں قائم مختلف فیڈ ملز کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران فیڈ ملز کے مختلف سیکشنز بشمول پروڈکشن یونٹس، لیبارٹری، خام مال، صفائی کے انتظامات، ریکارڈ کی دستیابی اور کوالٹی کنٹرول سسٹم کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔فیڈ ملز کے تکنیکی عملہ نے لیبارٹری امور،فیڈ کی تیاری کے مراحل اور کوالٹی کنٹرول کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ انجم نے بحیثیت فیڈ انسپکٹر فیڈ کے مختلف بیچز سے نمونے حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔مزید برآں فیڈ ملز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ فیڈ مل کے ہر سیکشن میں معیاری عملی طریقہ کار (SOPs) نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں اور جانوروں کی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے معیاری فیڈ کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام قانونی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک مویشیوں کی صحت کے تحفظ اور محفوظ و معیاری فیڈ کی فراہمی کے لئے فیڈ مینوفیکچرنگ یونٹس کی باقاعدہ نگرانی اور جانچ پڑتال کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button