قومی

اسموگ، تین چھٹیوں پر پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اعتراض اٹھا دیا

لاہور (94 نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں 3 دن سرکاری اور پرائیویٹ سکولز بند رکھنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہ کر سکا، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے پیر کی چھٹی پر اعتراض اٹھا دیاہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 چھٹیاں دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا مگر محکمہ تعلیم اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن اس سلسلے میں تاحال کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہ کر سکے۔

تین دن کی چھٹی سے متعلق ریلیف کمشنر پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے تحت ہفتہ ،اتوار کے ساتھ پیر کے روز بھی سرکاری ،پرائیوٹ تعلیمی ادارے اسکولز کالجز اور اکیڈمیز نہیں کھولے جائیں گےجبکہ نوٹیفیکیشن پر 27 نومبر سے عمل درآمد کروانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ۔

دوسری جانب صورتحال اس کے برعکس ہے ، محکمہ تعلیم اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے تاحال ہفتہ وار 3چھٹیوں کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے 3 چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن پر اعتراض اٹھا دیااور کہاکہ ایک اضافی چھٹی طالب علموں کے ساتھ زیادتی ہے، طالب علم پہلے ہی تعلیمی لحاظ سے کمزور ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button