تقریبات/سیمینارز

لائل پور میوزیم فیصل آباد میں جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ملک بھر کی طرح لائل پور میوزیم فیصل آباد میں بھی 78 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا، ڈائریکٹر عمران رضا نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ لائل پور میوزیم فیصل آباد کی جشن آزادی کیک کٹنگ تقریب میں میوزیم آفیسرز شہناز محمود،نبیلہ تبسم، ساجد ستار،میوزیم سٹاف،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اوروزیٹرز شامل تھے۔ کیک کٹنگ تقریب کا آغاز کلام پاک اور نعتیہ کلام سے کیا گیااس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضاکا کہنا تھا کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہو تو کشمیریوں سے پوچھیں،برما کے لوگوں کو دیکھ لیں آج بہت بڑا دن ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب پورا ہوا۔ہم جن شہداء کی وجہ سے آزاد وطن میں سانسیں لے رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں آج کا دن تجدید عہد کرتے ہیں کہ ملکی ترقی و سلامتی کے لئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے۔پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button