قومی

ق لیگ وزارتوں سے الگ ہونے کو تیار، پی ٹی آئی پریشان

لاہور(94 نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات دور نہ کرائے جانے کی صورت میں مسلم لیگ ق وزارتوں سے الگ ہونے کیلئے تیار ہے تاہم اپوزیشن بنچوں پر نہیں بیٹھے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان اہم ملاقات میں تحفظات پر بات ہو گی جس میں ق لیگ کی جانب سے وزراتوں اور اختیارات سے متعلق اپنا موقف سامنے رکھا جائے گا، وزیر اعلیٰ کی جانب سے تحفظات دور نہ ہونے پر ق لیگ وزارتوں سے الگ ہونے کے لئے تیار ہے تاہم وزارتیں چھوڑنے کے باوجود ق لیگ اپوزیشن بنچوں پر نہیں بیٹھے گی بلکہ حکومتی بنچوں پرموجود رہے گی ۔

واضح رہے کہ اپنی وزارت میں مداخلت پر ق لیگ کے وزیر معدنیات عمار یاسر پہلے ہی استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج چکے ہیں ، ان کو شکایات تھی کہ ان کی وزارت میں مداخلت کی جارہی ہے اور کام نہیں کرنے دیا جارہا ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close