قومی

منشیات معاشرے کا ناسور ہے جو نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کررہا ہے، ڈاکٹر امتیاز

فیصل آباد(94 نیوز) انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے زیراہتمام گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں چیئرمین انچارج شعبہ سائیکٹری فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمدڈوگرمہمان خصوصی تھے۔جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات انوار خان،انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس محمد علی،میڈیکل سوشل آفیسر رابعہ خالد،پرنسپل ادارہ اختر سعید کے علاوہ اساتذہ کرام محمد حارث عابد،اشرف شاہد،خالد احمد بھی موجود تھے۔

چیئرمین انچارج شعبہ سائیکٹری نے کہا ہے کہ منشیات معاشرے کا ایسا ناسور ہے جو نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کررہا ہے جس سے نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی بچانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آگے آنا ہوگا۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ اپنے روشن مسقبل کو مدنظر رکھیں اور تعلیم حاصل کرنے پر ہی ان کی توجہ مرکوز ہونی چاہیے جبکہ نشہ کے استعمال سمیت دیگر برائیوں سے دور رہا جائے تاکہ صحت مند معاشرہ پروان چڑھے۔انہوں نے انجمن انسداد منشیات کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں سیمینارز کے تسلسل سے انعقاد کو سراہا۔جنرل سیکرٹری نے کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور انجمن انسداد منشیات معاشرے کو اس لعنت سے بچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ میڈیکل سوشل آفیسر نے نشہ کے انسانی صحت پر مضر اثرات اور اسلامی نقطہ نگاہ سے نشہ کی ممانعت کے بارے میں آگاہی دی۔انسپکٹر علی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کی جاانے والی کارروائیوں کی تفصیلات بتائیں۔ پرنسپل ادارہ نے کہا کہ نوجوانوں کی آگاہی کے لئے ایسے معلوماتی پروگرامز کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہیے۔اساتذہ کرم اشرف شاہد،محمد حارث عابدودیگر نے کہا کہ طالب علم ہمارا روشن مستقبل ہیں جنہیں نشہ کی لت سے دور رکھنے کے لئے آگاہی پروگرامز ناگزیر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button