National

National Assembly 341 From 340 Members cast their votes, waiting for the only member of the Assembly

Lahore (94 news) قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل تقریباََ مکمل ہو گیاہے اور صرف ایک رکن اسمبلی باقی ہیں جنہوں نے ووٹ کاسٹ کرناہے اور ریٹرنگ افسر نے واحد ووٹر کا پانچ بجے تک انتظار کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 341 From 340 ووٹ کاسٹ کر لیے گئے ہیں اور صرف ایک رکن باقی ہیں ، یہ رکن اسمبلی جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن اس وقت اسمبلی میں موجود نہیں ۔ ریٹرنگ افسر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ووٹ رہ گیاہے تاہم متعلقہ رکن کے قومی اسمبلی میں آنے کیلئے ہمیں پانچ بجے تک انتظا رکرنا ہوگا ۔ ریٹرنگ افسر کا کہناتھا کہ اگر ووٹ پورے ہو جاتے تو ہم ووٹوں کی گنتی کا عمل فوری شروع کر دیتے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر رکھاہے ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close