تقریبات/سیمینارز

قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرتی بگاڑ کو ختم اور دنیا وآخرت میں فلاح پائی جا سکتی ہے، حافظ عبدالکریم

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) جامعہ سلفیہ میں تکمیل صحیح بخاری شریف کے موقع پر صدر وفاق المدارس السلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، عبدالستارحماد، قاری محمد سعید کلیروی، حافظ مسعود عالم، پروفیسر محمد یاسین ظفرنے خطاب کرتے ہوئے کہا جس نے قرآن پڑھا اوراس کی تعلیمات پرعمل کیا تواس کے والدین کوایساتاج پہنایاجائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی سے بھی زیادہ ہوگی۔ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل درآمد کرکے معاشرتی بگاڑ کو ختم اور دنیا وآخرت میں فلاح پائی جا سکتی ہے۔ اہل اسلام تعلیمات قرآن پاک سے دوری کے سبب پسپائی اور رسوائی کا شکار ہیں، کردار اور گفتار کی سچائی پیدا کرنے کے لئے اسلام کی تعلیمات نسخہ کیمیا ہیں بامقصد تعلیم سے انسان میں کردار کی پختگی آتی ہے دین اور انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب اور اللہ کے برگزیدہ بندے ہیں۔ انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ہمارا وطن اور پناہ گاہ ہے اس کے خلاف کوئی قدم اٹھانے نہیں دیں گے۔ اور ہر حال میں پاکستان کا تحفظ کریں گے دہشت گردی کی موجودہ تازہ لہر کی شدید مذمت کرتے ہیں خودکش حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی اور حرام ہیںپاکستان میں سیاسی مذہبی علاقائی اور لسانی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں کہ ہم پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کے لیے جدوجہد کریں اور دشمنان پاکستان پر گہری نظر رکھیں جو امن و امان کو سبوتاز کرتے ہیں اور خوف و دہشت پھیلاتے ہے دہشت گردی کی جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیںانہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس پاکستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور دینی تعلیم کے فروغ میں ان کا کردار مثالی ہے اور لاکھوں طلبہ اور طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں دینی مدارس پر امن طریقے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب سیحاجی ارشد پاشا ، حافظ محمد شریف،مولانا محمد یوسف انور،ڈاکٹرعتیق الرحمن، ایوب صابر، حکیم عزیزالرحمن ،اشرف بھلہ،قاری عنایت اللہ،مولانانجیب اللہ طارق،مولاناامین الرحمن ، مولاناادریس سیلفی ،مولاناعبدالقیوم ودیگرنے بھی خطاب کیاا ور فارغ التحصیل طلباء کواسناد اورانعامات دے گئے ملکی ترقی سلامتی،استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button