قومی

قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذرہو رہا ہے: سینیٹر دنیش کمار

اسلام آباد (94 نیوز) سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذرہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہم بجٹ کا 50 فیصد اللہ اور رسولﷺ سے جنگ پر خرچ کر رہے ہیں۔ سینیٹر دنیش کمار نے اجلاس کے دوران سود سے متعلق قرآن کی آیات بھی پڑھ دیں۔

سینیٹر دنیش کمار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیٹرول کی سمگلنگ پر بھی بات کی، انہوں نے کہا پیٹرول سمگل کرکے لانا بہت مشکل کام ہے، کون اتنا مشکل کام کرنا چاہےگا،یہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کیا جاتا ہے۔جو ایران کے بارڈر سے پیٹرول لاتے ہیں وہ کن مشکلات سے گزرتے ہیں۔ حکومت ایران سے پیٹرول لانےکو لیگل کرلے۔ سینیٹر دنیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیسری عالمی جنگ روک دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button