قومی

آصف زرداری کے خلاف کون وعدہ معاف گواہ بن گیا؟نیا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (94 نیوز) سندھ میں جو بھی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے ، اس کے پیچھے کافی لوگ ہیں۔ یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں بلکہ آصف علی زرداری  کے کئی قریبی لوگ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری  اور  فریال  تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد نیب کی ٹیم نے سابق صدر کو گرفتار کر لیا۔ آصف علی زرداری نے اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آج دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

آصف علی زرداری کو نیب راولپنڈی کے خصوصی سیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ سیل کے باہر ایک بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا گیا جبکہ نیب افسران سمیتآصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والوں کے فنگر پرنٹس کی ویری فکیشن بھی کی گئی ۔ صرف ویری فکیشن والے افراد کو ہی سیل کے اندر جانے کی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے متبادل وزیراعلیٰ سندھکے لیے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے قریبی شخص ناصر حسین کو سندھ کی وزارت اعلیٰ دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گرفتاری اور مقدمات سے بچنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button