قومی

قائد اعظم ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام

بچوں کی ملی و کشمیری نغموں پر بہترین پرفارمنس، والدین اور مہماںوں کی داد

فیصل آباد (94 نیوز) قائداعظم ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکول 215 کوٹ عمر فاروق کی 10ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، بچوں کی بہترین پرفارمنس، والدین، معززین علاقہ و سماجی شخصیات کی خصوصی شرکت۔

قائد اعظمایجوکیشن فاؤنڈیشن سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز، ملی نغمے، تقاریر اور کشمیری نغموں پر بہترین پرفارم کیا، اس موقع پر والدین، معززین علاقہ اور فیصل آباد کی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی،

حاضرین نے بچوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا، اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز میاں ندیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انکی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے، تعلیمی اداروں کا کام تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت دینا بھی ہوتا ہے اور نجی تعلیمی ادارے اس پر بھر پور کام کررہے ہیں، انہوں نے والدین پر زور دیا کے وہ اپنے بچوں کی تربیت بھی اس انداز سے کریں کہ مستقبل میں وہ انکا سہارا بنیں، ملک اور قوم کی خدمت کرنے والے بنیں،

پرنسپل ادارہ ڈاکٹر محبوب عالم نے تمام مہمانوں، والدین اور بچوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب والدین کے تعاون کےساتھ ہی ممکن ہے کہ ہم ایسی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نہایت کم فیس میں کوالٹی ایجوکیشن پر کام کررہے ہیں، ہم ایک گاؤں میں بچوں کی تربیت بہترین اور جدید انداز سے کررہے ہیں۔

اس موقع پر مہمانان گرامی میاں امجد نوید ڈائریکٹر گلوبل سکولز اینڈ کالج، عبدالشکور ڈائریکٹر دارارقم سکول،اعجاز احمدڈائریکٹر سٹیزیزن گرامر سکول، میاں محمد عثمان ڈائریکٹر ڈی پی ایس،فاروق ایوب سماجی کارکن کے علاوہ دیگر سماجی شخصیات نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button