قومی

فضل الرحمان کی ناراضگی کے بعد شاہد خاقان عباسی بھی چلتے بنے

اسلام آباد (94 نیوز) پی ڈی ایم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،اہم اجلاس میں استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پایا جانے والا اختلاف سامنے آگیا ،مولانا فضل الرحمان بھی نالاں نظر آئے اور اس بات کا عملی ثبوت دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور وہاں سے چلتے بنے ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کے چلے گئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ بھی پریس کانفرنس ختم کردیں تاہم سابق وزیراعظم کی صاحبزادی وہیں کھڑی رہیں جس پر شاہد خاقان عباسی بھی پریس کانفرنس چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button