بین الاقوامی

پاکستان کے تعاون سے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

کابل(94 نیوز) پاکستان کے تعاون سے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، امریکا نے پاکستان کے تعاون سے ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستان میں ترجمان امریکی سفارتخانے کا امریکی ریڈیو سروس وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا، پاکستانی حکومت کی طرف سے تعاون بڑھانے کے کسی بھی اقدام بشمول طالبان، افغان حکومت اور دیگر افغانوں کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان سمیت دیگر فریقین سے ملاقاتیں کی ہیں اور افغان مسئلے کے حل کےلئے وہ یہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔دوسری طرف ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکاطالبان مذاکرات کرانا افغان امن عمل کےلئے پاکستان کا پہلا عملی قدم ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button