قومی

فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا، شاید پاکستان کو خیر باد کہہ دوں،عابدی

راولپنڈی(94 نیوز) پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کے احترام کو عملاً ثابت کیا، جیل کو میں نے اپنے لیے باعث اصلاح سمجھا، اپنے تلخ رویے کو وہیں دفن کر کے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں رہنے کا فیصلہ 15دن میں کروں گا، اگر سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا جبکہ زیادہ چانسز میرے پاکستان سے ہجرت کرنے کے ہیں۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close