تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد: گورنمنٹ پرائمری سکول 9 ج ب بھولیوال کا مڈل سکول کا درجہ دیدیا گیا

فیصل آباد( میاں حمزہ) سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانے کے ویژن کے تحت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راؤ عبدالکریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری محمد ذاکر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری تحصیل صدر نور الحسن، نجف نواز صوبائی صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد یاسر اقبال اور مانیٹرنگ ٹیم ممبر شعیب رسول نے گورنمنٹ پرائمری سکول 9 ج ب بھولیوال کا مڈل سکول میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے افتتاح کیا۔
اس موقع پر مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔
دورے کے دوران گورنمنٹ پرائمری سکول 9 ج ب مرکز گٹ والا 2 تحصیل صدر فیصل آباد کے طلبہ نے شاندار پی ٹی شو پیش کیا، جسے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے بے حد سراہا۔ انھوں نے ہیڈ ٹیچر جناب محمد آصف اور پی ٹی شو کے انچارج جناب مقصود احمد خاں کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیصل آباد نے ایک طالب علم کا چھٹی جماعت میں داخلہ کر کے مڈل حصے کی کلاسز کا آغاز کیا ۔
آخر میں انہوں نے مقامی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا جو بڑی تعداد میں موجود تھی اور سکول کی بہتری کے لیے مسلسل تعاون کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button