قومی

پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ہو گئی، شیخ رشید

راولپنڈی (94 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی کے جج اعجاز آصف کی عدالت پیش ہوئے۔ شیخ رشید احمد کے وکیل کی عدم دستیابی پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو گی۔

بعدازاں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  13تاریخ تک صورتحال واضح ہوجائیگی ، انتخابات 8 فروری کوہوں گے اور عوام ووٹ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں قلم دوات اکثریت سے جیتے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button