National
Faisalabad's first woman Divisional Commissioner Salut Saeed took charge of the post


Faisalabad (94 news) فیصل آباد کی پہلی خاتون ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آبادعمران حامد شیخ سے ملاقات کی اور ضلع کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے ترجیحات سے آگاہ کیا۔ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے گنے کے کریشنگ سیزن پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کسانوں کو گنے کی ادائیگیوں،وزن پورا ملنے کی تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے کھادوں کی دستیابی اورمقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ڈویژنل کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو گنے کی کریشنگ سیزن کے اختتام تک مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسانوں کو 100 فیصد ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور عملدرآمد کا بھی حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد گداگری مہم،پرائس کنٹرول میکنزم،فری شٹل سروس پر عملدرآمد اورمسافربس سٹینڈز میں مسافروں کے لئے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے آگاہ کیا۔دریں اثناء ڈویژنل کمشنرطبی وانتظامی امور کو چیک کرنے اچانک الائیڈ ہسپتال پہنچ گئیں۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سرجیکل ایمرجنسی،میڈیکل ایمرجنسی،او پی ڈی،انسولین بینک،کینسر وارڈ،ڈینگی وارڈ اور ریجنل بلڈبینک کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور مریضوں ولواحقین سے ادویات کی فراہمی وعلاج معالجہ کی صورتحال بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں انتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی تاکیدکی۔انہوں نے ہسپتال کی پارکنگ کا دورہ کیا اور اوورچارجنگ پر پارکنگ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی ایکشن کا حکم دیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ٹھیکہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد چیمہ،ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عماد ایوب،ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ/میڈیا فوکل سپوکس مین ڈاکٹر افضال احمد چیمہ اوردیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔