فیصل آباد کو منشیات سے پاک کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، آر پی او سہیل اختر سکھیرا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد کو منشیات سے پاک کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اپنی پوری فورس کے ساتھ منشیات کو جڑھ سے ختم کرنے میںاپنا کردار بخوبی سرانجام دوں گا شہر کے خصوصی طور پر سوترمنڈی کی تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی دلاتا ہوں سوترمنڈی کے تاجر ملن ساز محبت کرنے والے اور اپنے ملک کی خاطر ہر طرح کی قربانی کے لئے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں یہ بات ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ ایک ماہ کے دوران فیصل آبا د کو منشیات سے پاک کردوں جس کے لئے مجھے شہریوں خصوصی طور پر تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے اس سے پہلے سینئر وائس چیئرمین شیخ محمد طاہر نے خطبہ استقبالیہ میںپاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف کرایا اور سوترمنڈی کے سیکیورٹی کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ آپ کی فیصل آباد میں تعیناتی عوام کے لئے ایک نعمت سے کم نہیںکیونکہ آپ ایک باصلاحیت اور قانون کی پاسداری کرنے والے آفیسر ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے آپ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے مزید یہ کہ جو آپ نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلائی ہے تاجر برادری آپ کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑی ہے ظہرانہ میں سابقہ چیئرمین چوہدری جواد اصغر نے کہا سوترمنڈی براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی سوتر کاکاروبار کرنے والی منڈی ہے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالہ سے مارکیٹ میں خوف و ہراس ہے مارکیٹ میں کیش کا لین دین ہوتا ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی رسک بڑھ جاتا ہے انہوں نے چند دن پہلے ہونے والی ڈکیتی کے متعلق آگاہ کیااسی طرح انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں ریجنل پولیس آفیسر کی خدمات کو سراہا اور ممبران کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ظہرانہ سے سینئر ممبران میں سید فہیم محمود شاہ، قیصر شمس گچھا، خواجہ محمد اویس ،شاہد اکرم گچھا،خواجہ عمران،ہمایوں قیصر اورشفیق میانداد نے بھی خطاب کیا ظہرانہ میں ایگزیکٹوکمیٹی ممبران میں کامران علی مگوں، شاہد محمود شیخ، شیخ ناصر ستار، میاں وقار ناصر،کاشف خلیل، اسفند فہیم شاہ، شیراز علی ، وحید رفیق اور سینئر ممبران میں شیخ خلیل احمد،رمضان افضل ، فیصل ظہیر، حاجی محمد بوٹا،شیخ عمر اسحاق اور خاور صدیق بٹ نے شرکت کی مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اور آخر میں مہمان خصوصی کوپائما کی یادگار شیلڈ دی گئی۔



