قومی

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کااجلاس 21نومبر کو گیارہ بجےہوگا

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا105واں اجلاس جمعرات21نومبر کو گیارہ بجے ایف ڈی اے کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس میں ایف ڈی اے کے مختلف ترقیاتی وانتظامی امور کاجائزہ اوربعض دیگر فیصلے کئے جائیں گے۔ گورننگ باڈی کے ارکان چیئرمین پلاننگنگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب، سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، سیکرٹری فنانس پنجاب، ڈویژنل کمشنر اورڈپٹی کمشنرکو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے،ایم ڈی واساودیگر افسران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close