قومی

فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، رانا اخلاق احمد خاں صدر کے مضبوط امیدوار بنتے جا رہے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سال 2026-27 کے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ وکلاء برادری کی جانب سے معروف قانون دان رانا اخلاق احمد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو صدر کے عہدے کے لیے غیر معمولی تائید مل رہی ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ رانا اخلاق احمد خان کی عملی جدوجہد، بار کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کوششیں اور وکلاء کے حقوق کے لیے ان کی مسلسل کاوشیں انہیں انتخابات کامضبوط ترین امیدوار بناتی ہیں۔ متعدد سینئر وکلاء نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وکلاء کی ایک ہی آواز ہوگی رانا اخلاق احمد خان ان‌شاءاللہ صدر۔ اس موقع پر نوجوان اور فعال وکیل رانا احسن خان سمیت کئی دیگر سپورٹرز نے بھی رانا اخلاق احمد خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بار کی فلاح و ترقی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔انتخابی ماحول میں رانا اخلاق احمد خان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وکلاء برادری پر امید ہے کہ وہ اپنے تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ بار کے مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button