قومی

فیصل آباد: پنجاب بار کونسل کے انتخابات، وکلاء نے چنگیز خان کاکڑ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں فیصل آباد کے ممتاز وکلاء نے چنگیز احمد خان کاکڑ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ چنگیز احمد خان کاکڑ ممبر پنجاب بار کونسل کی نشست کے امیدوار ہیں۔ وکلاء نے چنگیز احمد خان کاکڑ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بااصول، دیانتدار اور وکلاء برادری کے حقیقی نمائندہ امیدوار ہیں جنہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ جسٹس (ر) فاروق گلزار اعوان اے ایس سی،ایڈووکیٹ ملک ایوب سیالوی(سابق صدر بار فیصل آباد)،ایڈووکیٹ خواجہ توقیر، ایڈووکیٹ احمد ہاشمی،ایڈووکیٹ راناحاشم،ایڈووکیٹ ملک عبد الرحمن ارشد،ایڈووکیٹ طلحہ گِل،ایڈووکیٹ مزمل انصاری،ایڈووکیٹ سکندر اعظم گِل،ایڈووکیٹ احمدسیالوی،ایڈووکیٹ عبداللہ گجر،ایڈووکیٹ ابو بکر بھٹی اور مرزا ابو بکر (والی) سابق صدر یوتھ وِنگ فیصل آباد موجود تھے جنہوں نے کہا ہے کہ وہ چنگیز احمد خان کاکڑ کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے اور ان کی کامیابی کے لیے متحد ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چنگیز احمد خان کاکڑ کی کامیابی وکلاء برادری کی آواز کو مزید مضبوط کرے گی اور پنجاب بار کونسل میں ایک مثبت، فعال اور مؤثر نمائندگی کو یقینی بنائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button