قومی

فیصل آباد پریس کلب کابینہ کی مدت مکمل، نئے انتخابات تک الیکشن کمیشن کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں

کابینہ کے عہدیداران نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کئے، شاہد علی

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر)فیصل آباد پریس کلب کی کابینہ کا اجلاس صدر شاہد علی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ الیکشن کیلئے چیئرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجاز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر شاہد علی نے کہا کہ کابینہ کے تمام عہدیداران نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا اور فیصل آباد پریس کلب کے ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے ہونیوالے اقدامات میں اپنا کردار بخوبی نبھایا ،انہوںنے مزید کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل نے پنجاب اسمبلی میں فیصل آباد کے صحافیوں کی آواز بنتے ہوئے صحافی کالونی کیلئے جو سوال جمع کروایا ہے اس پر صحافی برادری انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ،سیکرٹری پریس کلب عزادار حسین عابدی نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ کلب کے ممبران کی فلاح وبہبود پیشہ وارانہ تحفظ صحافتی مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر کام کر سکیں ،اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی کہفیصل آباد پریس کلب کے خلاف سوشل میڈیا پر اگر کوئی ممبر تحریر یا پوسٹ لگائے گا اس کی رکنیت ختم کردی جائے گی کابینہ نے اکثریتی رائے سے قرارداد منظور کرلی ،اجلاس میں سینئر نائب صدر جی اے تنویر ،نائب صدر ظفران سرور، فنانس سیکرٹری شوکت ملک ،جوائنٹ سیکرٹری ندیم جاودانی ایگز یکٹو ممبران رانا محسن فاروق ،ڈاکٹر سعید طاہر ،ارشد انصاری ،شاہد محمود ،علی ملک ،توفیق یوسف ،نعیم شاکر ،افشاں بتول ،علی مان،نادر مان ،کمال بٹ اور چیئر مین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجاز نے شرکت کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button