تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد پریس کلب میں 14 اگست کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد ادارہ سماجی بہبود کے صدر ارشاد پرکاش کی سربراہی میں فیصل آباد پریس کلب میں 14 اگست کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اس موقع پر سینئر صحافی نعیم چوہدری، ایگزیکٹو ممبر ملک شوکت علی تبسم، ملک ظہور، حامد رفیق، شوکت لازر،رانا قیصر اقبال سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت اور اسے خوبصورت بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر ملک شوکت علی تبسم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 14 اگست کے موقع پر کوئی ایسی کوئی غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے، قانون کی پاسداری کریں اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں سٹرکوں پر بلاوجہ شور شرابا مت کریں تاکہ آپکی وجہ سے کسی بھی شہری کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button